اپنے لیے اور اپنی پیاری بہنوں کے لیے۔
ایک بہت کانٹوں دار راستہ ہے، اس میں منزل کا پتہ ہے اور دوسری طرف کانٹے ہیں و جو لباس میں اٹک کے راستے کو کھوٹا کر سکتے ہیں۔
بہت دلفریب ہوتے ہیں یہ بہکاوے، دیدہ زیب، دل کو خوش اور آنکھوں کو معطر کرنے والے۔
دین کا راستہ ایک ہی ہے، سب کی لیے، ایسا نہیں ہے کے کوئی بہت عابد ہے یہ زاہد تو بچ جائے گا، بہکاوے اس کے راستے میں بھی آئیں گے، یہ تو رب عرش عظیم ہے جو اسکو بچا لےگا۔
اس مزین دنیا سے کیسے بچیں؟ کیا ہے کوئی راہ فرار؟ ہے کوئی ایسا نسخہ کے ہم بچ نکلیں؟
اللہ سبحانہ وتعالی جانتے ہیں ہمیں ، ہمارے نفس کو، ہماری ماری ہوئی عقل کو اسی لیے ہمیں دعا سکھائی ہے۔۔۔
اے ہمارے رب!آپ ہمارے دلوں کوٹیٹرھانہ کردینا،اس کے بعد کہ جب آپ نے ہمیں ہدایت دی اورہمیں اپنے پاس سے رحمت عطافرمانا،بے شک آپ ہی بے حدعطاکرنے والے ہیں۔
میری پیاری بہنوں، دین میں اللّٰہ کے فضل سے آ تو گے ھیں ہم، اب راستہ کھوٹا نہیں کرنا،
ظاہری مال و متاع پے ایمان قربان نہ کرنا، امانتوں کو ضائع کرنے والی نہ بنا، یہ وقت فتنوں کا ہے، ریاکاری دکھاوے اور چاپلوسی کا ہے۔۔۔
ایمان کی راستے میں خواہش پرستوں کے بھی گھر ہیں، اپنے راستے کو کھوٹا نہ کرنا۔
یاد کرنا کے کس لمحے ہدایت آئی تھی؟ کیسے آئی تھی؟ کیا نام بنانے کے لئے؟ مقابلے بازی کرنے کے لیے؟ دکھاوا اور دوسروں میں چرچا کرنے کی لیے؟ نہیں نا اس لیے کے رب کو جان لیں، زندگی کا اصل مقصد سمجھ لیں، اللّٰہ کے دین کی دعوت کریں جیسا کرنے کا ِحق ہے، تو دور کرلو خود کو خواہش پرستی سے، نفس کے بہکاوے سے۔
میری پیاری بہن، یہ زندگی ایک بار ملی ہے، اگر دین کی سمجھ اللّٰہ نے دے دی ہے تو حسد، غیبت، مقابلے بازی، چغل خوری، ریاکاری سے بچ جاؤ۔۔۔
مت دین کا نام استعمال کرو ، اپنی خواہش کو دین کا نام دیا بھی گناہ ہے اور اس پہ پکڑ ہے۔
دوسروں کی امانتوں کا صحیح استعمال کرو، ایک ایک روپیہ جو لوگ اللہ کے دین کے لئے دیتے ہیں اس پہ حساب ہوگا، اگر وہ مال ہم ایسی جگہ لگائیں گے جو اللہ کے ہاں قبول نہیں تو قیامت کے دن کہاں سے اعمال لائیں گے؟
میری بہنوں، زندگی مختصر ہے اور موت اٹل۔خدا سے ڈر جاؤ جیسا ڈرنے کا حق ہے، لوٹ آؤ پلٹ آؤ آج بھی اگر سانس باقی ہے تو معافی طلب کرلو اپنے رب سے۔
اللہ کے ہاں کوئی نہیں پوچھے گا کے تم نے کتنا بڑا ادارہ بنا لیا ، کتنے فالورز بنا لئے، اللّٰہ کے ہاں اعمال جائینگے، ہماری نیت اور اخلاص جائیگا، تقویٰ جائیگا اور جو ہم خفیہ اور ظاہری اعمال کرتے ہیں وہ جائینگے۔
اللہ ہم سب کو خاتمہ بلخیر دے، تقویٰ والی زندگی دے اور حساب آسان کردے
دعا ہے کے اللّٰہ ہمارے دلوں کو خالص کرلیں اور ہمارے راستے کو اپنے فضل عظیم سے درست رکھیں۔
آمین
فصیحہ خان