وہ اس لڑکی سے کہ رہی تھی.. اور مجھے لگا وہ مجھے کہ رہی ہے..مجھے بہترین کلام پڑھنے کا جنون تھا.. اور میرا شوق مجھے آگے پڑھنے پر مجبور کرتا تھا… میں نے بہت افسانے پڑھے.. بہت سی کہانیاں ، بہت سی حکایتیں اور بہت سی شاعری ،،جب میں کتاب کھولتی مجھے لگتا مجھے اب دنیا میں کوئی نہیں دیکھ رہا.. میں چپ جاتی تھی کتاب میں کہیں … لگتا تھا ایک نئی دنیا آباد ہے مجھ میں جو میرے شوق کو سلگاتی ہے…
مگر میں نے جب اس خوبصورت کپڑے میں چھپی وہ جلد والی کتاب دیکھی تو ورطہ حیرت میں پڑ گئی … کے آخر ہے کیا اس میں! ہر کسی کا اسکو پڑھنا ، اسکی بار بار تعریف کرنا… آخر کیوں ؟مجھے یاد تھا میں بچپن میں اپنے فارغ وقت میں اسکو پڑھتی تھی… مگر اس بات کو عرصہ گزر گیا تھا .. اور مجھے ہمیشہ ڈر لگنے والی چیزیں ہی نظر اتی تھیں… آگ ،قیامت وغیرہ وغیرہ ….
مگر جب کی ___ میں اور آج کی ___ میں بہت فرق تھا… پر پھر بھی آج ایک بار پھر اس رکھی ہوئی کتاب نے میری سری توجہ کھنچ لی تھی.. میں نہ چاہتے ہوے بھی اس کے قریب بڑھ رہی تھی… اور پھر میں نے اسے کھول لیا…مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کے پڑھوں کیا ، پھر درمیان سے ایک صفحہ کھولا کہ چلو آج اپنا شوق پورا کرلوں .. مگر پھر.. جب نظریں الفاظ پہ گیں تو وقت ٹھر سا گیا اور پتھرائی نظریں مزید کے تعقب میں پھسلنے لگیں،
اس میں تو میرا ماضی تھا…
میرا حال..
میرا مستقبل تھا…
اس میں تو میری کہانی تھی… بس پھر میں تھی.. اور گرم پانی کی تپش میرے چہرے پہ…